ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بینگلورو : بھاری بجلی بل کے خلاف قانونی طور پر صارفین کیسے احتجاج کریں ؟!

بینگلورو : بھاری بجلی بل کے خلاف قانونی طور پر صارفین کیسے احتجاج کریں ؟!

Wed, 14 Jun 2023 12:19:51    S.O. News Service

بینگلورو،  14 / جون (ایس او نیوز) بجلی کے بل میں بھاری اضافہ ہونے کی وجہ سے ریاست بھر میں صارفین کے اندر ناراضگی پائی جاتی ہے ۔ اس معاملے سے نمٹنے کے لئے عام طور پر یہ رائے دی جاتی ہے کہ بطور احتجاج بجلی بل کا ادا کرنے سے انکار کیا جائے ۔ یا پھر پورا بل ادا نہ کرتے ہوئے ایک اندازے کے مطابق بل کا کچھ حصہ یعنی 50% یا 60% رقم ادا کی جائے ۔ مگر ان دونوں صورتوں میں بجلی بل یا بقایہ جات کی عدم ادائیگی کا سبب بتا کر بجلی فراہم کرنے والے ادارے کی طرف سے کنکشن کاٹنے کی گنجائش موجود رہتی ہے ۔ 
    
موجودہ حالات میں اس بھاری اضافہ کے خلاف قانونی طور پر کس طرح احتجاج کیا جائے، اس تعلق سے  پاور پالیسی کے تجزیہ کار اور فیڈریشن آف کرناٹکا چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف کے سی سی آئی) اینرجی کمیٹی کے سابق چیرمین ایم جی پربھاکر نے رائے دی ہے کہ الیکٹری سٹی ایکٹ 2003 کی دفعہ 56 کے تحت صارفین کو اپنا احتجاج تحریری طور پر درج کرنا چاہیے ۔ ایکٹ کی اس دفعہ کے تحت اگر کوئی صارف اضافہ شدہ بل کے خلاف سوال اٹھاتا  ہے اور اپنا تحریری احتجاج محکمہ بجلی کے سب ڈیویژنل آفیسر کے پاس درج کرواتا ہے تو بل ادا نہ کرنے یا جزوی بل باقی رکھنے کی صورت میں بھی معاملہ پوری طرح حل ہونے تک اس کا بجلی کنکشن بحال رہتا ہے اور محکمہ کی طرف سے بجلی کنکشن کاٹنے کی کوئی گنجائش نہیں رہتی ہے۔ 


Share: